InternationalPosted at: Oct 22 2021 8:47AM پاکستان: فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک ہلاک ، متعدد زخمی
اسلام آباد ، 22 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مشروبات کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ اطلاع مقامی رپورٹس میں دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ جمعرات کو کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے فیکٹری کے بوائلر کے پھٹنے سے یہ آتشزدگی ہوئی۔
آگ میں جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہگیر تھا جبکہ زخمیوں میں کار خانے کےمینیجر سمیت ملازمین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریب کلے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ژنہوا/یو این آئی،ایم اے۔