image
Friday, Apr 26 2024 | Time 14:09 Hrs(IST)
National

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر غلا م نبی آزادنے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ حب الوطن ہیں اور پاکستانیوں کو کھدیڑنے میں اہم رول رہا ہے اس لئے ملک کے مختلف حصوں میں پڑھنے والے کشمیری بچوں اور وہاں کے لوگوں پر حملہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
مسٹر آزاد نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ہریانہ جنتا دل یو کے لیڈر رام کمل ویر سنگھ کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے جمعرات کو منعقد پروگرام میں کہا کہ 1947 کے اکتوبر میں جب پاکستانیوں نے تقریباً آدھے کشمیر کو قبضے میں کرلیا تھا ۔ بارہ مولہ ضلع اور سری نگر کے ہوائی اڈے سمیت پورے علاقے پر ان کا قبضہ ہوگیا تھا ۔اسی دوران کشمیر کے بہادر لوگوں ںین انہیں سرحد پار کھدیڑنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ کشمیریوں نے آزادی کے بعد سے اب تک مسلسل پولیس اور فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر دہست گردی اور پاکستانی دراندازوں کا مقابلہ کیا ہے۔ دہشت گرد ان کے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں اور دہشت گردی کی زد میں آکر ان کے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بچے کشمیر سے بارہ پڑھنے کے لئے آئے ہیں تو اس سے صاف ہے کہ وہ اصل دھارے سے جڑنا چاہتے ہیں اور کشمیر کے دہشت گردی میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد نہیں بننا چاہتے ۔ کشمیر سے باہر آکر انہوں نے دہشت گردی بننے کی لالچ کو ٹھکرایا ہے اور کشمیر سے باہر خود کو زیادہ محفوظ سمجھا ہے۔ اگر کشمیری ہونے کی وجہ سے ان کی پٹائی ہوتی ہے تو صاف ہے کہ ان کو دلدل میں گھسیٹا جارہا ہے۔ ان کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہیں ہو یہ سب کی ذمہ داری ہے۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے نمائندے ہیں اور وہاں کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہوا ہے کہ آگرہ میں ایک ہوٹل میں بورڈ لگا ہواہے کہ اس میں کشمیر کے لوگوں کے لئے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریز اپنے پرائیوٹ مقامات پر ہندوستانیوں کا داخلہ نہیں دیتے تھے لیکن آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہوٹل والے نے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو اپنے ہوٹل میں رہنے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی پورے ملک میں مذمت ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے حملے کی ملک کے ہر کونے میں ہر مذہب کے لوگوں نے سخت مذمت کی ہے۔ پورا ملک فوج کے ساتھ ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے: نڈا

کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے: نڈا

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے آج کانگریس کے ذریعہ ووٹروں کو خوش کرنے والی سیاست پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ درج فہرست ذات/قبائلی (ایس سی/ ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) لوگوں کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image