image
Friday, Apr 26 2024 | Time 13:00 Hrs(IST)
National

پیوش گوئل نے ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر حصص داروں کے ساتھ میٹنگ کی

پیوش گوئل نے ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر حصص داروں کے ساتھ میٹنگ کی

نئی دہلی،17 جون (یواین آئی)تجارت و صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر پیوش گوئل آج ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر نئی دہلی میں صنعت کے حصص داروں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔
جن عام موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، ان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ہندوستان کے لئے مواقع ، ای-کامرس کی ایجاد کے سبب ہندوستان کی جی ڈی پی میں ویلیو ایڈیشن ، چار پہلوؤں-پرائیویسی، سیکورٹی، سیفٹی اور آزادانہ انتخاب کے پہلوؤں سے ڈیٹا کی بہاؤ کی سمجھ، ڈیٹا کی ملکیت اور اسے مشترک کرنا، سرحد پار ڈیٹا کا حصول، لاگت اور ڈیٹا کے استعمال کی نگرانی کے ذرائع شامل ہیں۔
ہندوستان کی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ وزیر تجارت کی میٹنگ کے دوران جن امور پر بحث کا امکان ہے، ان میں ای –کامرس سے مستفید ہوسکنے والی ہندوستانی کمپنیوں کی طاقت اور کمزوری ، بڑی غیر ملکی مسابقت سے درپیش خطرات ، مساوی مواقع کی دستیابی اور غیر مسابقتی طور طریقوں کے اثرات شامل ہیں۔ سرحد پار ڈیٹا کا حصول اور اس کی لاگت ، ملکیت، ڈیٹا اور حسن عمل کی شراکت داری اور انڈین ڈیٹا سرورز، ای- میلز، کلاؤڈس کے استعمال پر ہونے والا خسارہ جیسے امور پر بھی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران غورو فکر کا امکان ہے۔
ڈیٹا لوکلائزیشن کے سبب لاگت میں اضافہ اور حسن کارکردگی میں کمی، ڈیٹا لوکلائزیشن کے ضابطوں کے مطابق ڈیٹا انفرااسٹرکچر کی تیاری کے لئےٹائم لائن اور انڈین ڈیٹا سرورز ، کلاؤڈس، ای-میلز، امکانات، احاطہ، فوائد ، نقصانات، لاگت اور منافع چند ایسے موضوعات ہیں ، جو ہندوستان کی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ پیوش گوئل کی میٹنگ کے دوران موضوع گفتگو بن سکتے ہیں۔ لاگت میں ممکنہ اضافہ اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے سبب حسن کارکردگی میں کمی ، پرائیویسی، سیکورٹی،انتخاب اور حسن کارکردگی کا حصول اور ہندوستانی سرورز ، ای –میلز، کلاؤڈس کے استعمال کی صورت میں ہونے والا نقصان غیر ملکی آئی ٹی فرموں کے ساتھ وزیر موصوف کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
میٹنگ میں تجارت و صنعت کے وزیر مملکت سوم پرکاش ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری ، محکمہ تجارت کے سیکریٹری، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سیکریٹری، آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر بی پی قانون گو، وزارت خارجہ، محکمہ تجارت اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے سینئر افسران ،کامرس کمپنیوں کے نمائندے میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image