NationalPosted at: Jun 28 2017 9:45PM جی ایس ٹی ناٖفذ کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوگی: جیٹلی
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ اشیاء و سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ہونے والی میٹنگ میں حصہ نہ لینے کے ترنمول کانگریس کے فیصلے اور کچھ صنعتکاروں کی جانب سے اس کی مخالفت میں منعقد بند کے باوجود نئے ٹیکس نظام کو یکم جولائی سے نافذ کرنے میں زیادہ دقت نہیں آئے گی۔ مسٹر جیٹلی نے آج یہاں کہا ’میرا خیال ہے اس میں زیادہ دقت نہیں آئےگی۔ چھوٹے موٹے مسائل ہمیشہ رہیں گے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔‘ انہوں نے آج یہاں کہا کہ جی ایس ٹی قانون کا مسودہ تیار کرنے میں جی ایس ٹی کونسل نے تمام ریاستوں کو اعتماد میں لیا ہے۔ کونسل کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئےہیں۔ یہاں تک کہ ایک۔ دو کو چھوڑ کر تمام ریاستوں کی اسمبلیوں نے بھی ریاستی جی ایس ٹی قانون کو اتفاق رائے سے پاس کیا ہے۔ اس کے بعد بھی اس کی مخالفت کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا