image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:59 Hrs(IST)
National

دہلی امبارکیشن پوائنٹ پر حج مشن مکمل

دہلی امبارکیشن پوائنٹ پر حج مشن مکمل

رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیموں،حکومتی ایجنسیوں کے کام کو مومنٹو اور سند دیکر سراہا گیا،کامیاب رہا حج 2018:عرفان احمد
نئی دہلی، 12ستمبر(یو این آئی)حج 2018کے لئے دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ حج مکمل ہونے کے بعد سے ہی جاری ہے۔کل دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے حج ٹرمنل پر حج کمیٹی کے ذمہ داران اور رضاکارانہ تنظیموں نے دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سفر کر نے والے حجاج کرام کے آخری قافلہ کا استقبال کیااور اس طرح اس پوائنٹ پر حج 2018مشن بخیر و خوبی مکمل ہوا۔آخری قافلہ کی وطن واپسی کے ساتھ ہی دہلی ائر پورٹ پر حج امور میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیموں ،حکومتی ایجنسیوں اور دیگر رضاکاروں کی خدمات کو سراہنے کے لئے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اشوک تیاگی تھے جبکہ صدارت حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے کی۔
عرفان احمد نییہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی دہلی امبارکیشن پوائنٹ پر حجاج کی سہولت کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے تھے اور حاجیوں کو اپنے سفر کے دوران کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کا پورا خیال رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں کسی طرح کی کوئی شکایت حاجیوں سے موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی حاجی کے سامان گم ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حج مشن کے انتظامات میں جہاں مرکزی حج کمیٹی اور وزارت اقلیتی امور کے انتظامات کے ذریعہ حجاج کرام کی خدمت کرنے میں سہولت ہوتی ہے وہیں بہت بڑا تعاون حکومت کی دیگر ایجنسیوں سے بھی حج کمیٹی کو ملتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان ایجنسیوں میں ائر پورٹ پر سیکیورٹی سے لیکر حاجیوں کی فلائٹ اور دیگر سہولیات بہم پہونچانے میں دہلی پولیس،جی ایم آر،سی آئی ایس ایف،کسٹم،امیگریشن اور ڈائل جیسی ایجنسیوں کا بھر پور تعاون ہمیں ملتا ہے ،اسی کے ساتھ حاجیوں کی سہولیات اور ان کی خدمات میں رضاکارانہ تعاون کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں بھی پیش پیش رہتی ہیں جن کا ہم نیہ صرف شکریہ ادا کرتے ہیں بلکہ ان کی خدمات کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں۔
عرفان احمد نے خصوصیت کے ساتھ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی حج مشن میں خصوصی دلچسپی اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف کی ذاتی محنت اور لگن کی وجہ سے حج مشن انجام دینے میں ہمیں خصوصی تعاون ملتا ہے اور اسی وجہ سے سال در سال حج انتظامات بہتر ہوتے جارہے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس تقریب کے موقع پر حج مشن میں تعاون دینے والی تنظیموں اور ایجنسیوں کی خدمات کی تعریف میں تقریبا 300توصیفی سند اور مومنٹو پیش کئے گئے ۔
تقریب کے موقع پر جن اہم شخصئیات کی شرکت رہی ان میں طارق کمال،پالن کپ،ہیمنت گلاٹی،پوجا پنج،دنیش جی،ڈاکٹر انیس،ڈی سی کسٹم مشراجی،اے ایف آر آر او پی کے جھا،شان عالم،جمیل ملک،صابر سیفی ڈاکٹر زینت جمال انساری،سرفراز علی،احسان خان اور دلشاد احمد کے نام قابل ذکر ہیں اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے میڈیا خدمات انجام دینے کے لئے عبد الباسط کو بھی مومنٹو اور توصیفی سند دیکر ہمت افزائی کی گئی ۔
یو این آئی۔ سلام۔م الف

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image