NationalPosted at: Jul 14 2020 8:48PM ملک کی دو کمپنیاں کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ کر رہی ہیں: آئی سی ایم آر
نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) ملک میں دو ہندوستانی دوا ساز کمپنیاں الگ الگ جگہوں پر کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کر رہی ہیں اور جلد ہی کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی دو دوا ساز کمپنیاں کورونا ویکسین کا ٹرایل مختلف مقامات پر ایک ایک ہزار افراد کے گروپ پر کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے ویکسین کی غلط اثرات کی اسٹڈی (مطالعہ) چوہوں اور دیگر جانوروں پر پہلے ہی کر لیا تھا اور اس کے نتائج ڈرگس کنرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں سے رواں ماہ کے آغاز میں منظوری ملنے کے بعد یہ کمپنیاں اب انسانوں پر کورونا ویکسین کا ٹرایل کر رہی ہیں۔ اس سمت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی، پونے میں بھی کام جاری ہے اور سائنسداں دن۔رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر بھارگو نے کہا دنیا میں سپلائی کی جانے والی دواؤں میں ہندوستان کی حصہ داری 60 فیصد ہے اور دیگر بیماریوں کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسین کی 60 فیصد سپلائی ہندوستان ہی کرتا ہے جس کے سلسلے میں دیگر ممالک ہندوستان کے رابطے میں ہیں۔
یو این آئی،ایم اے۔