image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:34 Hrs(IST)
International

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے میں نو افراد ہلاک، 135 زخمی

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے میں نو افراد ہلاک، 135 زخمی

بغداد، 22 نومبر (اسپوتنك) عراق میں ہو رہے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں نو افراد ہلاک ہو گئے اور 135 دیگر زخمی ہو گئے ۔عراقی ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے جمعرات دیر رات ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران فائرنگ، آنسو گیس کے استعمال اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کی وجہ سے عراق کے دھيكر میں دو، بصراه میں دو اور بغداد صوبے میں چھ افرادکی موت ہو گئی ۔ ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف ہتھیار استعمال کرنے سے روکے ۔عراق میں ملک گیر حتجاجی مظاہرے اکتوبر ماہ میں شروع ہوئے تھے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ لوگ موجودہ حکومت کو برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اصلاحات اور بدعنوانی کو ختم کرنے جیسے اپنے مطالبات کے سلسلے میں مظاہرہ کر رہے ہیں ۔حکومت کے خلاف ہو رہے ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک 300 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 15 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ عراق کے 66 افسران پر مظاہرین کے خلاف بہت زیادہ طاقت کا استعمال کرنے کے الزامات ہیں ۔
اسپوتنک ۔ ک ج

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کر دیا

26 Apr 2024 | 10:16 AM

اسلام آباد، 26 اپریل (یو این آئی) پاکستان نے گزشتہ سال ملک میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سیاسی طور پر محرک رپورٹ ہی غزہ کی تشویشناک صورتحال کو نظر انداز کر سکتی ہے۔

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image