image
Monday, May 25 2020 | Time 19:06 Hrs(IST)
  • اوریا میں اجتماعی نماز پڑھنے والے 26 افراد گرفتار
  • دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 14000 کے پار
  • بہت کم پروازوں کے ساتھ ہوائی سفر دوبارہ شروع
  • شہید کرتار سنگھ سرابھا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
  • اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے پانچ افراد ہلاک
  • نجی ہسپتال / نرسنگ ہوم کورونا متاثرین کو علاج سے انکار نہیں کر سکیں گے
  • سہارنپور میں تین اورتارکین وطن کورورنا پوزیٹیو متاثرین کی تعداد 216
  • بستی میں مزید 16 کورونا مثبت ملے، مریضوں کی تعداد ہوئی 141
  • مایاوتی نے عیدکے تہوار پر دی مبارکباد
  • میگھالیہ میں کورونا وائرس سے کل دو کورونا متاثر
  • کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا
  • بیگو سرائے میں بزرگ کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل ، ایک زخمی
  • کھگڑیا میں کرانہ دکان سے لوٹ ، دو گرفتار
  • ……
National

سونیا کی میڈیا کے اشتہارات روکنے کے مشورہ کی مخالفت میں اتری صحافیوں تنظیمیں

سونیا کی میڈیا کے اشتہارات روکنے   کے مشورہ  کی مخالفت میں اتری صحافیوں  تنظیمیں

نئی دہلی / حیدرآباد، 9 اپریل ( یواین آئی ) صحافیوں کی قومی تنظیموں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو د یے گئے اس مشورہ پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے كورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ سے لڑنے کے لئے مناسب فنڈ بچانے کے واسطے میڈیا کو فراہم کئے جانے والے اشتہارات پر روک لگانے کی درخواست کی تھی ۔ پریس ایسوسی ایشن، انڈین جرنلسٹ یونین، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس اہم وقت میں میڈیا کے کردار کو کمتر ہانکنا ہو گا ۔ محترمہ گاندھی کی جانب سے ایسا مشورہ دیا جانا صدمہ پہنچا نے والا ہے ۔ اس بیان میں میڈیا تنظیموں نے اس مشورہ کو پوری طرح بے بنیا د قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے میڈیا صنعت بالخصوص پرنٹ میڈیا پر اقتصادی دباؤ کافی بڑ گیا ہے اور اس کی وجہ سے کئی اخبارات نے اپنی پبلشنگ بند کر دی ہے ۔ اس بیان پر پریس ایسوسی ایشن کے صدر جئے شكر گپتا اور جنرل سیکریٹری سی کے نائیک ،انڈین جرنلسٹس یونین کے صدر کے سری نواس ریڈی اور جنرل سیکریٹری بلوندر سنگھ جموں، نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا کے صدر راس بہاری اور جنرل سیکریٹری پرسنا موہنتی، ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر ایس این سنہا اور جنرل سیکرٹری سندیپ شنکر نے دستخط کئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کی وجہ سے ملک میں بڑی تعداد میں صحافی اپنا روزگار گنوا بیٹھے ہیں ۔ اس گھڑی میں میڈیا کو فراہم کئے جانے والے اشتہارات روکنے سے یہ صنعت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، جس کی اس وقت كووڈ -19 سے لڑنے کے لئے بہت ضرورت ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کوروناوائرس  کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کا قہربڑھتاہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی روزانہ کے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے، تاہم راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفن کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

موہالی، 25 مئی (یواین آئی) تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ ہندوستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا،وہ 95 سال کے تھے۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کاپھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں میں سوشل ڈسٹینسِگ کا خیال نہ رکھے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا سے پیر کے روز پوچھا کہ کیا کورونا وائرس کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں بیٹھے مسافر کو متاثر نہیں کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد

بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد

ڈھاکہ، 25 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس'کووڈ19  'سے 21 اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 501 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image