NationalPosted at: Nov 18 2019 11:48AM جسٹس بوبڈے نے 47 ویں چیف جسٹس کا حلف اُٹھایا
نئی دہلی، 18 نومبر ( یواین آئی) سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس شرد اروند بوبڈے نے پیر کے روز ملک کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے راشٹر بھون کے تاریخی دربار ہال میں منعقد ایک مختصر تقریب میں جسٹس بوبڈے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ 63 سالہ جسٹس بوبڈے نے جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ لی، جن کی مدت کار گزشتہ روز پوری ہو گئی ۔ اس حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندرمودی، سابق نائب صدر محمد حامد انصاری، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے علاوہ کابینہ وزراء سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے جج، کئی سابق وزیر اور اراکین پارلیمنٹ موجود تھے ۔ جسٹس بوبڈے 17 ماہ تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے اور 23 اپریل 2021 کو سبکدوش ہوں گے ۔ وہ مہاراشٹر کے وکیل خاندان سے آتے ہیں ۔ ان کے والد اروند شری نواس بوبڈے بھی معروف وکیل تھے ۔ چوبیس اپریل 1956 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں پیدا ہوئے جسٹس بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹ اور قانون میں گریجویشن کی۔
یواین آئی ۔ک ج