RegionalPosted at: Jan 14 2018 9:56AM کشمیر میں ریل خدمات شروع
سرینگر، 14 جنوری (یواین آئی) وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کےہڑتال کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات سے کل ایک دن کے لئے ملتوی کی گئی ریل سروس آج پھر شروع کر دی گئی۔
ریلوے کے ایک اہلکار نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ وادی کشمیر میں آج پھر سے تمام ٹرینوں کا کام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد وادی کشمیر میں تمام ٹرینوں کی سروس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ- قاضی کنڈ سے ہوتے ہوئے جموں میں بڈگام-سری نگر سے بانیہال کے درمیان تمام ٹرینیں چلیں گی۔
اس سال کے پہلے دو ہفتوں کے دوران جنوبی کشمیر میں پانچویں مرتبہ ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔
یو این آئی،اظ 0941