NationalPosted at: Jan 10 2018 4:26PM اروند کیجریوال کا این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ
نئی دہلی ،10 جنوری (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے دہلی کینٹ میں منعقدہ ڈی جی این سی سی یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ کا دورہ کیا۔
اپنے خطاب کے دوران مسٹر کیجریوال نے ملک کے نوجوانوں کے اندازحیات میں کبھی نہ تھکنے والی کوششوں اور لگن کے ذریعہ تبدیلی لانے کے لئے این سی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے ان کی عمدہ کارکردگی کے لئے کیڈٹوں کی تعریف کی۔
بری فوج ، بحریہ اورفضائیہ کے تینوں ونگوں سے منتخب کئے گئے این سی سی کیڈٹوں کی ایک ٹکڑی نے جناب کیجریوال کو ان کی آمد پر ‘‘گارڈ آف آنر’’پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے اچھی طرح سے سجائے گئے فلیگ ایریا کا بھی معائنہ کیا جسے 17این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے این سی سی کیڈٹس نے تیارکیاتھا۔ اور جو اپنے آپ میں کثرت میں وحدت اور مختلف النوع سماجی بیداری موضوعات کا نمونہ تھے۔
جاری۔یو این آئی ۔ ج ا۔م الف