NationalPosted at: May 27 2020 1:56PM کیجریوال نے نہرو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی،27 مئی(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کی 56ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کیجروال نے ٹویت کرکے کہا،’’ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ہندوستان جدید،ترقی پذیر جمہوریت کی بنیاد رکھنے کےلئے پنڈت نہرو کا ہمیشہ قرض دار رہے گا۔‘‘
پنڈت نہرو اگست 1947 سے لے کر مئی 1964 تک ملک کے وزیراعظم رہے تھے۔ملک کے پہلے وزیراعظم کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو اترپردیش کے پریاگ راج میں ہوئی تھی اور ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔
یواین آئی۔اےایم۔