NationalPosted at: Aug 16 2018 11:57PM واجپئی کے انتقال پر کووند نے کیاگہرے رنج وغم کا اظہار
نئی دہلی ،16اگست (یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
مسٹر کووند نے آج ایک ٹوئیٹ میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’ہندستانی سیاست کی عظیم شخصیت مسڑ اٹل بہاری واجپئی کے انتقال سے مجھے گہرادکھ پہنچاہے ۔‘‘
انھوں نے کہا،’’انکی بے مثال قیادت ،دوراندیشی اور شاندار اندازخطابت جیسی خصوصیات انھیں ایک عظیم شخصیت بناتی تھیں ۔انکی عظیم اور محبت سے پر شخصیت ہماری یادوں میں ہمیشہ رہے گی ۔‘‘
یواین آئی۔ایف اے