NationalPosted at: Jan 26 2020 7:59PM ’کھیلو انڈیا‘ کی طرز پر ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس‘: مودی
نئی دہلی، 26جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ’کھیلو انڈیا‘ کے ذریعہ ملک میں تین برس کے دوران کھیل میں ہزاروں میں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور اس سے پرجوش ہوکر حکومت نے اب اسی طرز پر ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس‘ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ریڈیو پر ہر مہینہ نشر ہونے والے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کی اس برس نشر ہونے والی پہلی قسط میں کہا کہ ’کھیلو انڈیا‘ بہت کامیاب ہے اور اس کی وجہ سے ملک کو کھیل میں با صلاحیت کھلاڑی ملے ہیں۔ اس کی کامیابی جوش و خروش بڑھانے والی ہے اور اس لئے ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس‘ شروع کئے جارہے ہیں اور 22فروری سے یکم مارچ تک اوڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک میں ان کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان کھیلوں میں تین ہزار سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی شامل ہوں گے۔
جاری یوا ین ائی۔ م ع۔ 1945