image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:59 Hrs(IST)
Others

مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ۔ تمام ملزمین بری۔این آئی اے کی خصوصی عدالت کا فیصلہ

مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ۔ تمام ملزمین بری۔این آئی اے کی خصوصی عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد 16اپریل (یواین آئی )حیدرآباد میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے شہر حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ کا آج فیصلہ سنایا۔عدالت نے پانچ ملزمین کو بے قصور قرار دیا۔
یہ دھماکہ 18مئی2007کو مسجد میں کیا گیا تھا ۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نامپلی نے اس معاملہ کی سماعت مکمل کرلی اور اس کا فیصلہ سنایا۔پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کے درمیان تمام ملزمین کو چرلہ پلی جیل سے عدالت لایاگیا۔اس معاملہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے شواہد کی کمی کے سبب اس مقدمہ کو کالعدم اور پانچ ملزمین کو بری قرار دیا۔ جمعہ کی نماز کے موقع پر ہوئے اس دھماکہ میں 9افراد ہلاک اور58افراد زخمی ہوگئے تھے اور بعد ازاں دھماکہ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ میں بھی پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔
اس سلسلہ میں حسینی علم پولیس نے ایک معاملہ درج کیا تھا ۔بعد ازاں یہ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا گیا۔مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس معاملہ کو سی بی آئی سے این آئی اے کے حوالے 2011میں کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں دائیں بازو کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دس افراد کے نام چارج شیٹ میں داخل کئے گئے تھے تاہم صرف پانچ افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ۔
گرفتار ملزمین میں دیویندر گپتا،لوکیش شرما،سوامی اسیمانند،بھرت موہن لال راتیشوراورراجندر چودھری شامل ہیں۔دیگر ملزمین سندیپ وی ڈانگے اوررامچندرکلسانگرے مفرور ہیں جبکہ ایک اور ملزم سنیل جوشی جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے،کے قتل کی واردات جانچ کے دوران ہوئی تھی۔
اس معاملہ کا فیصلہ عدالت کی جانب سے سنائے جانے کے پیش نظر حیدرآبا دپولیس چوکس دیکھی گئی ۔سٹی پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس کے خصوصی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پولیس کابھاری بندوبست عدالت اور اس کے اطراف دیکھا گیا۔این آئی اے نے عدالت کے فیصلہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصلہ کی نقل ملنے کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں مناسب فیصلہ کیاجائے گا۔
یواین آئی۔وخ۔ شا پ۔ 1304

خاص خبریں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کے الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

26 Apr 2024 | 11:49 AM

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کچھ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اننت ناگ - راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات موخر کرنے کے مطالبے پر اظہار تعجب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو مکتوب بھیجنے کا مقصد ان کو پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے۔

image