NationalPosted at: Jan 25 2020 12:46PM مودی نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کومبارکباددی
نئی دہلی،25دسمبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پراپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا،’’ہماچل پردیش کے سبھی شہریوں کو ریاست کے مکمل طورپر وجود میں آنے کے50سال پورے ہونے کی بہت بہت مبارکباد۔اپنی قابل فخر تاریخ،خوشحال ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کےلئے مشہور یہ ریاست ترقی کے نئے معیار قائم کرے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا بیش قیمتی تعاون یوں ہی دیتی رہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہماچل پردیش 25جنوری 1971کو مرکز کے زیر انتظام ریاست سے مکمل طورپر ہندوستان کی 18ویں ریاست کے طورپر وجود میں آیاتھا۔
یواین آئی۔اےایم۔