NationalPosted at: Aug 20 2019 6:17PM مودی کی چندریان 2 کے چاند کے مدار میں پہنچنے پر مبارکباد
نئی دہلی ، 20 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو چندریان 2 کے قمری مدار میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ چاند کے تاریخی سفر کا ایک اہم قدم ہے۔
مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کیا ، ’’چندریان 2 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے پر ٹیم اسرو کو مبارکباد۔ اس کامیابی کے لئے نیک خواہشات۔ ‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔