NationalPosted at: Sep 21 2017 12:37PM مودی نے نوراتری پر باشندگانِ ملک کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندگان کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "نوراتری کے مقدس تہوار پر باشندگان ملک کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔" وزیر اعظم نے نوراتری کے پہلے روز شیل پتری کی پوجا کی۔ انہوں نے کہا، "نوراتری کے مقدس تہوار کی سب کو نیک خواہشات۔ نوراتری کے پہلے روز ہم شیل پتری کی پوجا کرتے ہیں۔" واضح رہے کہ نوراتری کا تہوار آج سے شروع ہو چکا ہے اور یہ 30ستمبردسہرا کے روز ختم ہوگا۔ مشرقی ہندوستان اور مغربی بنگال اور آسام میں درگا پوجا کو بڑے زوروشور سے منایا جاتا ہے۔نوراتری کا تہوار ملک بھر میں پوری عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یو این آئی۔ س ک۔ 1206