image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:30 Hrs(IST)
National

ہم شکایتوں کے بجائے اپنی منزل مقصود پر نظر رکھیں: سرفراز احمد صدیقی

ہم شکایتوں کے بجائے اپنی منزل مقصود پر نظر رکھیں: سرفراز احمد صدیقی

نئی دہلی، 7دسمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم شکوہ شکایت کے بجائے اپنی منزل اور ہدف پر نظر رکھیں اور مسلم وکلاء اور بار کونسلوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ یہ بات انہوں نے یہاں ’بار ایسوسی ایشنز کے رول، ذمہ داری اوراہمیت ‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمنارکے دوران لگ سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
آل انڈیا مسلم ایڈوکیٹس فورم فور جسٹس کے تحت منعقدہ اس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم شکوہ شکایت اور امتیاز میں الجھ کر اپنی کوششوں کو رائیگاں کردیتے ہیں جب کہ ہماری کوشش ہرحال میں اپنی منزل کو حاصل کرنے میں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم غیر ضروری چیزوں میں الجھ کر اپنی طاقت وقوت اورصلاحیت ضائع کرتے رہیں تاکہ ان کے لئے از خود راستہ ہموار ہوتا رہے۔ ہمیں غیروں کی سازش کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے مسلم مسائل کے تعلق سے کہاکہ وکلا کا سماج میں ہمیشہ اہم مقام رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ وکلاء سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور جب وکلاء اپنی ذمہ داری پوری کریں گے تو عوام کو نہ صرف انصاف ملے گابلکہ ملک کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وکلاء ہمیشہ ملک اور سماج کے لئے محوری کردار ادا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواہ وہ مہاتما گاندھی ہوں یا محمد علی جناح ہوں، یا جواہر لال نہروہوں یا سردار ولبھ بھائی پٹیل یا مولانا مظہر الحق، یہ سب کے سب وکلاء تھے۔
سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اور گورنمنٹ کونسل ستیہ صدیقی نے مسلمانوں سے بلاخوف و خطراپنی شناخت کے ساتھ میدان میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنی کمیونٹی کی بات کرنے میں فرقہ پرستی کہاں سے آگئی ، جبکہ دیگر طبقے کے تمام افراد اپنی پہچان کے ساتھ میدان عمل میں ہوتے ہیں تو مسلمانوں کو اپنی شناخت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے حق کے لئے کیوں نہیں لڑنا چاہئے۔انہوں نے مسلمانوں میں اتحاد کے فقدان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اسلام میں اتحاد پر سب سے زیادہ زوردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے مقابلے میں ہندوؤں میں انتشار ہے لیکن ہم اسے سمجھ نہیں پاتے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمان ہر شعبہ میں اچھا کام کر رہے ہیں اور ان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن وہ احساس کمتری کے شکار ہوتے ہیں۔ ان کو اس سے باہر آنا ہوگا اور اسی صورت میں ہوگا جب آپسی تال میل کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
جاری۔ یواین آئی۔ ع ا۔ م ش

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

26 Apr 2024 | 11:20 AM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image