image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:23 Hrs(IST)
National

مسلم مسائل کے حل کے لئے لیڈشپ پیدا کرنے اور سیاسی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ مقررین

مسلم مسائل کے حل کے لئے لیڈشپ پیدا کرنے اور سیاسی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ مقررین

نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) مسلم لیڈر شپ کے فقدان کی وجہ سے پورے ملک اور خاص طور پر بہار میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہور ہے ہیں۔ یہ بات سماجی کارکن اور ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ نے گزشتہ شام طلبہ اور مختلف شعبہائے حیات سے وابستہ افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں پورے ملک میں بڑے بڑے لیڈروں کا انتقال ہوا ہے اسی طرح لیڈروں کی کھیپ پیدا نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے علاقائی سطح کے لیڈروں سے لیکر قومی سطح کے لیڈروں کمی محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ان کے مسائل اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ تک اٹھانے والا کوئی نہیں ہے اور مسلمان تمام تر مسائل میں الجھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جمہوری ڈھانچے میں قیادت کی اہمیت ہوتی ہے اور جس قیادت میں دم ہوتا ہے وہی مسئلہ حل کراتی ہے اور اس ڈھانچے میں کوئی مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا جب تک اس کو اٹھایا نہ اور اس مسئلہ کے حل لئے حکومت پر دباؤ نہ ڈالاجائے۔انہوں نے کہاکہ قیادت کرنے کوئی آسمان سے نہیں آئے گا بلکہ ہمیں اپنے اندر بہترین قیادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن مہاراشٹرکے صدر اور مشہور سماجی کارکن تنویر عالم نے مسلم لیڈر شپ کے حوالے سے کہاکہ مسلم لیڈر شپ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سماج کے اندر سے اور سماج کا پیدا کردہ ہو تاکہ ان پر عوامی مسائل حل کرنے کا دباؤ قائم رہے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ لیڈر پیدا ہوتے ہیں اور پیسہ خرچ کرکے الیکشن بھی جیت جاتے ہیں لیکن وہ عام طور پر عوام کا کام نہیں کرتے کیوں کہ وہ پیسے کے زور پر انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور ان کی ساری توجہ ان پیسوں کی واپسی ہوتی ہے جو انہوں نے الیکشن میں خرچ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے میں کیسے امید کرسکتے ہیں کہ وہ عوام کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کے تئیں، معاشرے کے تئیں اور اپنی قوم کے تئیں جواب دہ ہوں اور یہ اسی وقت ہوگا جب ہم اپنے اندر سے لیڈرپیدا کریں گے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے ہمیں سیاسی سرمایہ کاری (پولٹیکل انویسٹمنٹ) کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں اچھے اور صاف ستھرے شبیہ والے نوجوان کی کمی نہیں ہے لیکن سب کے پاس پیسے نہیں ہوتے اور ہزاروں خواہشوں کے باوجود وہ اپنی روزی روٹی میں اس قدر الجھ جاتے ہیں کہ سماج کے لئے کچھ نہیں کرپاتے۔ اس لئے ہمیں ان کی مالی مدد اور ان کی روزی روٹی سمیت ان کے تمام جائز ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا۔
بہار کانگریس اقلیتی سیل کے صدر منت رحمانی نے مسلمانوں میں سیاسی بیداری اور مسائل پر مبنی موضوعات کوانتخاب کا پیمانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسلمان اس وقت گوناں گوں مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کی واحد وجہ جہاں قیادت کا فقدان ہے وہیں ہمیں اپنے مسائل حل کرانے کا علم نہیں ہے اور صحیح جگہ نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے بہترین قیادت فراہم کی ہے اور مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ کی وابستگی کانگریس کے ساتھ رہی ہے لیکن اجتماعی مسائل کے حل کے تئیں عوام کا دباؤ کم رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجمع سے اپیل کی وجہ آپ لوگ مسلم لیڈروں کی حمایت کریں اور ان کے پیچھے دیوار کی طرح کھڑے رہیں تاکہ لیڈروں کو اپنی طاقت کا احساس ہو اور وہ آپ کا کام ڈنکے کی چوٹ پر کراسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی طاقت بڑی طاقت ہوتی ہے اور وہی لیڈر زندہ رہتے ہیں جن کے پاس عوامی طاقت ہوتی ہے اور نہ صرف لیڈر پیدا کرنا ہے بلکہ ان کی طاقت بھی بننا ہے۔اس پروگرام سے اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن مہاراشٹرکے جنرل سکریٹر عمران خاں، ماسٹر نسیم حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image