InternationalPosted at: May 23 2018 10:05AM جنسی استحصال معاملہ:سب سے بڑے پادری کا اپنی ڈیوٹی چھوڑنے کا اعلان
ملبورن، 23 مئی (رائٹر) آسٹریلیا میں بچوں کے جنسی استحصال کو چھپانے کے معاملہ میں عدالت سے مجرم ٹھہرائے جانے کے ایک دن بعد سب سے بڑے پادری فلپ ولسن نے آج کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے خود کو الگ کریں گے۔
اس معاملہ میں دو سال قید کی سزا کا سامنا کر رہے مسٹر ولسن نے کہا کہ وہ اب بھی عدالت کے فیصلہ کے اسباب پر غور کر رہے ہیں۔مسٹر ولسن جنوبی آسٹریلیا کی ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ کے کیتھولک چرچ کے سب سے بڑے پادری ہیں۔
میڈیا کو بھیجے میل میں انہوں نے کہا’’اگرچہ میں ایسا کرتا ہوں اور یہ مناسب ہے کہ عدالت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے میں سب سے بڑے پادری کے طور پر اپنے فرائض سے خود کو الگ کرتا ہوں‘‘۔
رائٹر،اظ