InternationalPosted at: Jan 21 2020 9:45AM 2019 میں 56 صحافی مارے گئے- اقوام متحدہ
اقوام متحدہ 21 جنوری (ژنہوا) اقوام متحدہ نے کہا کہ سال 2019 کے دوران لڑائیوں کے علاقے سے باہر 56 صحافی مارے گئے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ سال 2019 کے دوران زیادہ تر لڑائی کے علاقے سے باہر 56 صحافی ہلاک ہو گئے. جوکہ سال 2018 کے مقابلے نصف ہو گیا ہے۔
سال 2018 میں 99 صحافی ہلاک ہو گئے تھے۔ یونیسکو کے مطابق 2010 سے 2019 تک 894 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ژنہوا،اظ