InternationalPosted at: Feb 19 2020 1:46PM ہونڈوراس میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ
تیگوسيگلپا، 19 فروری (اسپوتنك) وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
ہونڈوراس ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ لاس اینجلس سے ٹونكونٹن ہوائی اڈے پر اترنے والی 48 سالہ خاتون حال ہی میں چھٹی منانے تائیوان گئی تھی۔
عورت کے اندر کھانسی اور چھینک کی علامات پائے گئے تھے۔ اس وجہ سے دارالحکومت تیگو سيگلپا کے ایک خصوصی اسپتال میں بھیج دیا گیا جہاں اسے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
نائب وزیر صحت کے مطابق اگر 48 گھنٹے بعد ٹسٹ کا نتیجہ بیماری کی تصدیق کرتا ہے تو خاتون کو قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کیا جائے گا۔
اسپوتنک،اظ