InternationalPosted at: Nov 28 2020 8:50AM امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.3 کروڑ سے متجاوز
واشنگٹن ، 28 نومبر( یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد 1.3 کروڑ ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 13،047،202 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 264،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ ہندوستان دوسرےاور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6.09 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس وبا کی سے اب تک 14.32 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یواین آئی،اظ