InternationalPosted at: Nov 30 2020 9:14AM ماسکو میں ایک دن میں کورونا سے 74 ہلاکتیں
ماسکو،30 نومبر(اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثر روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8،902 ہوگئی ہے۔
ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے اتوار کے روز جاری اپنےایک بیان میں کہا ’’ راجدھانی میں مزید 74 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 8902ہوگئی ہے‘‘۔
اس سے ایک دن قبل ماسکو میں کورونا وائرس کے 72 مریض ہلاک ہوئے تھے۔
اسپوتنک،اظ