NationalPosted at: Jan 22 2018 4:50PM سپریم کورٹ نے سینٹری نیپکین معاملے کی سماعت پر روک لگائی
نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سینٹری نیپکین پر جی ایس ٹی عائد کئے جانے کے معاملے میں دہلی اور ممبئی ہائی کورٹ میں جاری سماعتوں پر آج روک لگادی ۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے یہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں کئے جانے کے لئے عرضی دائر کی گئی ہے ۔ وہ پہلے اس بات کی جانچ کرے گا کہ کیا یہ سماعت اس کے سامنے ہی ہونی چاہئے یا نہیں۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے اس بات کی درخواست کی تھی کہ سینٹری نیپکین پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے معاملے کی کوئی بھی سماعت صرف عدالت عظمی میں ہی ہو۔
یوا ین آئی ج ا