NationalPosted at: Sep 20 2018 2:21PM راہل گاندھی کا نرملا سیتارمن سے استعفیٰ کا مطالبہ
نئی دہلی 20 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں بار بار جھوٹ بول رہی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا جا چکاہے، اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’رافیل وزیر‘ بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، "رافیل وزیر نے بدعنوانی سے بچنے کے لئے جھوٹ بولااور پھر پکڑا گیا ۔ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ وزیردفاع کی حالت عجیب ہو گئی ہے اور انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے "
یواین آئی۔ م س