NationalPosted at: Oct 15 2018 10:47PM آئی ٹی او پر اسکائی واک اور فٹ اوور برج شروع
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یواین آئی) دہلی کے مصروف چوراہے آئی ٹی او پر پیدل چلنے والے لوگوں کے لئے پیرسے اسکائی واک اور فٹ اوور برج شروع ہوگیا۔
مرکزی آواس اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آئی ہنس بھون کے قریب سکندرا روڈ، متھرا روڈ، تلک مارگ اور بہادر شاہ ظفر مارگ کے چوراہے پر ایک اسکائی واک اور فٹ اوور برج(ایف او بی) کا افتتاح کیا اور اسے دہلی کے عوام کو وقف کیا۔
اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سیکرٹری درگا شنکر مشرا، نئی دہلی میونسپل کونسل کے صدر نریش کمار، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ترون کپور اور دیگر افسران موجود تھے۔
مرکزی حکومت نے دہلی کی سڑکوں کوبھیڑ سے نجات دلانے کی غرض سے آئی ٹی او چوراہے کے لئے شہری ترقی فنڈ کے تحت 54.84 کروڑ روپے کی رقم منظور کی۔ اس چوراہے پر 25 سے زیادہ اہم دفاتر اور دیگر ادارے ہیں۔ اس چوراہے پر تقریبا 30 ہزار لوگ سڑک پار کرتے ہیں۔
یواین آئی۔ ایف اے ۔ م س