image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:12 Hrs(IST)
National

جنرل راوت کی پاکستان کو وارننگ، دہشت گردی کوہرگز برداشت نہیں کریں گے

جنرل راوت کی پاکستان کو وارننگ، دہشت گردی کوہرگز برداشت نہیں کریں گے

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ہمسایہ ملک پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آج کہا کہ فوج، کسی بھی دہشت گردانہ حرکت کے جواب میں سخت کاروائی کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کرے گی ۔
جنرل راوت نے 71 ویں یوم افواج پر آج یہاں کری یپَّا پریڈ گراؤنٖڈ میں شاندار پریڈ کی سلامی لینے کے بعد کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن فوج اس کا منھ توڑ جواب بھی دے رہی ہے اور ایل او سی پر ہندوستانی فوج کا دبدبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مغرب میں ہمارا پڑوسی دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے اور دہشت گردوں کو ہتھیار بھی فراہم کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردی کو قطعی برداشت نہیں کرے گی اور اس طرح کی سرگرمیوں کے جواب میں سخت کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی فوج، ملک اور عوام کی حفاظت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ فوج نے ہر ناپاک حرکت کے جواب میں دہشت گردوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے معصوم اورناسمجھ نو جوانوں کو بھڑکا کر انھیں تشدد پسندی کی جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کا ہی نقصان ہو رہا ہے اور دہشت گردی انھیں اندھے کوئیں میں ڈھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا فوج اور دیگر سکیورٹی دستوں نے ریاست میں پنچایت الیکشن اور امرناتھ یاترا ،پرامن ڈھنگ سے منعقد کرواکر عوام کی حفاظت کے تئیں اپنے پابند عہد ہونے کا پختہ ثبوت دیا ہے۔
جاری....یو این آئی، ایم اے۔

خاص خبریں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image