image
Friday, Apr 26 2024 | Time 16:00 Hrs(IST)
National

ریزرو بینک حکومت کو 280ارب روپے کا عبوری منافع دیگا

ریزرو بینک حکومت کو 280ارب روپے کا عبوری منافع دیگا

نئی دہلی، 18فروری (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) نے گزشتہ 31دسمبر کو ختم ہوئی چھ ماہی کے لئے حکومت کو 280ارب روپے کا عبوری منافع( انٹرم ڈویڈنڈ) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آربی آئی کے سنٹرل بورڈ کی یہاں پیر کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ سنٹرل بنک نے بتایا کہ محدود آڈٹ جائزہ اور مالیاتی سرمایہ فریم ورک کو دھیان میں رکھتے ہوئے بورڈ نے 31دسمبر 2018کو ختم ہوئی چھ ماہی کے لئے حکومت کو 280ارب روپے کا عبوری منافع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ مسلسل دوسرا برس ہے جب ریزرو بینک حکومت کو منافع منتقل کرے گا۔ رواں مالی سال میں مالیاتی خسارہ ہدف سے زیادہ ہونے کا دباو جھیل رہی حکومت کے لئے یہ راحت کی خبر ہے۔
بجٹ کے بعد آر بی آئی کے سنٹرل بورڈ کی اس پہلی میٹنگ سے صبح وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی خطاب کیا۔اس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ عبوری منافع پر فیصلہ سنٹرل بینک کے بورڈ کو کرنا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ شیوپرتاپ شکلا، فائنانس سکریٹری اجے نارائن جھا، ریونیور سکریٹری اجے بھوشن پانڈیا اور حکومت کے چیف اقتصادی مشیر کرشن مورتی سبرامنیم بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔
ویزیر خزانہ سے بات چیت کے بعد بورڈ کی میٹنگ آگے جاری رہی۔ اس میں موجودہ اقتصادی صورتحال، عالمی اور گھریلو چیلنجوں اور ریزرو بینک کے آپریشن سے وابستہ مخصوص شعبہ پر بات چیت ہوئی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1915

خاص خبریں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ فیصد (1 بجے)

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا...
آسام- 46.31 فیصد
بہار- 33.80 فیصد
چھتیس گڑھ- 53.09 فیصد
جموں و کشمیر - 42.88 فیصد
کرناٹک- 38.23 فیصد
کیرالہ- 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش- 38.96 فیصد
مہاراشٹر - 31.77 فیصد
منی پور- 54.26 فیصد
راجستھان- 40.39 فیصد
تریپورہ- 54.47 فیصد
اتر پردیش- 35.73 فیصد
مغربی بنگال- 47.29 فیصد
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

منگاولی (اشوک نگر)، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کو اس کے منشور پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک میں مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانا چاہتی ہے اور اگر حکومت بنتی ہے تو پورے ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

26 Apr 2024 | 3:47 PM

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔ دراصل وزیر اعظم نہ تو اس ملک کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی ہندو سماج کو۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رن سے شکست دی

26 Apr 2024 | 3:37 PM

لاہور، 26 اپریل (یو این آئی) ٹم رابنسن (51) رن کی نصف سنچری اننگز اور پھر ولیم اورورک کی تیز گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چار رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

اننت ناگ- راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں ہے: عمر عبداللہ

26 Apr 2024 | 3:24 PM

سری نگر، 26 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اننت نات – راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات موخر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ تمام پارٹیوں کا نہیں ہے بلکہ ایسی پارٹیوں کا ہے جن کے امیدوار اس سیٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔

image