image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:57 Hrs(IST)
National

چمکی بخار سے بچوں کی موت روکنے کےلئے کمیٹی تشکیل ہو:چراغ

چمکی بخار سے بچوں کی موت روکنے کےلئے کمیٹی تشکیل ہو:چراغ

نئی دہلی،18جون(یواین آئی)بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے مظفرپور اور اس کے مضافاتی اضلاع میں دماغی بخار(چمکی بخار)سے 100سے زیادہ بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بچوں کی موت کی صحیح وجہ ،ان کے علاج ،روک تھام کے اقدامات اور اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کےلئے کمیٹی تشکیل کی جانی چاہئے۔
مسٹر پاسوان نے کہا کہ سال در سال بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں،لیکن اس بیماری کی اصل وجہ پتہ نہیں چل پارہی ہے۔پارلیمنٹ میں اس پر بھی بحث ہوئی تھی کہ اس بیماری کے بارے میں پورے معلومات اور اس کے روک تھام کے طریقوں پر کام کیا جانا ضروری ہے۔حکومت کو اس کےلئے ایک طے مدت میں کام کرنا یقین بنانا چاہئے تاکہ طے مدت کے اندر اس بیماری کی وجوہات اور علاج کا پتہ لگایا جاسکے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کے آج مظفرپور جانےسے حالات میں بہتری ضروری ہوگی۔انہیں وزیراعلی پر پورا بھروسہ ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ بچوں کی ذمہ داری کون لےگا؟انہوں نے کہا کہ صحت واضح طورپر ریاستی حکومت کا موضوع ہے ،لیکن بچوں کو موت سے بچانے کی ذمہ داری سب کی ہے۔مسٹر پاسوان نامہ نگاروں کے کئی سوالوں کو سیدھا جواب دینے سے گریز کرتے نظر آئے۔اس سوال پر کہ 100 سے زیادہ بچوں کی موت کے بعد وزیراعلی کا مظفرپور جانا ان کی نیند دیر سے کھلنے کی وجہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بہت حساس مسئلہ ہے اور اس وقت وہ ایسی کسی بات کا جواب دینا صحیح نہیں سمجھتے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image