image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:25 Hrs(IST)
National

سیزترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر

سیزترمیمی بل پر پارلیمنٹ  کی مہر

نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) راجیہ سبھا نے گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق خصوصی اقتصادی زون (ترمیمی) بل کو مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے الاورم کریم کے قانونی قرارداد کو مسترد کرکے آج صوتی ووٹ سے پاس کردیا ۔
لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کر چکی ہے جس سے اس پر جمعرات کو پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔
صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے بل پر تقریبا دو گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے ارکان کی تمام خدشات کا سلسلہ وار جواب دیا اور کہا کہ تمام چھوٹی چھوٹی باتوں سے اوپر اٹھ کر اس کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا اور دنیا میں اس کی ساکھ مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر ملک کو ہمیشہ فخر ہو گا اور کبھی افسوس نہیں ہوگا ۔
وزیر کے جواب کے بعد ایوان نے مسٹر کریم کے قانونی قرارداد کو صوتی ووٹ سے خارج کرکے بل کو متفقہ طور پر منظور کردیا۔ یہ بل کو اس سلسلے میں لائے جانے والے آرڈیننس کی جگہ لے گا۔
اس سے پہلے مسٹر گوئل نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور صورت حال کو دیکھتے ہوئے بل میں ترمیم کے ذریعے 'ٹرسٹ یا کمپنی' کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی منشا پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھلے ہی چھوٹی سا ترمیم ہے لیکن اس کا اثر بڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون (سیز) کو مزید مؤثر بنانے کے لئے بابا کلیانی کمیٹی قائم کی گئی تھی اور اس کی رپورٹ کو ذہن میں رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image