image
Friday, Apr 26 2024 | Time 20:24 Hrs(IST)
National

عدالت کے فیصلے سے سیاسی ماحول میں تبدیلی آئے گی : کانگریس

عدالت کے فیصلے سے  سیاسی ماحول میں تبدیلی آئے گی : کانگریس

نئی دہلی، 21 جنوری ( یواین آئی) کانگریس نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں ایوان کے اسپیکر کے اختیارات کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی آئے گا ۔کانگریس کے سینئر لیڈر کَپل سبل نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فیصلے سے پارلیمنٹ کو آئین کی دسویں فہرست میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور ایسا کرنے پر ارکان کو نااہل قراردینے کے معاملے میں اسپیکر کی من مانی ختم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارکان کی اہلیت کے سلسلے میں اسپیکر کو تین ماہ کے اندر اندر اپنا فیصلہ دینا ہے ۔ اس میں بڑی بات یہ ہے کہ اگر فیصلہ تین ماہ میں نہیں ہوتا ہے اور اس میں دیر لگتی ہے تو اسپیکر کو تاخیر کی وجوہات بتانی ہو گی ۔ فیصلے کے مطابق پارلیمنٹ کو ایک آزاد ٹربیونل بنانا ہے جس کو اس سلسلے میں رولنگ دینی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی پور کے وزیر جنگلات ٹی شيام کمار کی نااہلی کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے آج پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں اسپیکر کے اختیارات پر پھر سے غور کرے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیکر کسی نہ کسی سیاسی پارٹی سے ہوتا ہے اور وہ غیر جانبدارانہ فیصلے نہیں لے سکتا ،لہذا ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی کو رکنیت منسوخ کرنے یا برقرار رکھنے کا حق دیا جانا چاہئے ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں
انتخابی عمل سے ای وی ایم ۔ وی وی پیٹ مشینوں  کو پوری طرح ہٹانا ایک صحیح راستہ ہے:محمود پراچہ

انتخابی عمل سے ای وی ایم ۔ وی وی پیٹ مشینوں کو پوری طرح ہٹانا ایک صحیح راستہ ہے:محمود پراچہ

26 Apr 2024 | 8:16 PM

نئی دہلی،26 اپريل (یو این آئی) ہندوستان کے انتخابی عمل میں ای وی ایم کو انتہائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے متعارف کرایا گیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حال ہی میں محسوس کیا ہے کہ ان کے ووٹ چرائے جا رہے ہیں اور ان کی مرضی کے خلاف حکومت منتخب کرنے کے لیے ان کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے  یہ دعوی "مشن سیو کنٹینیویشن" کے قومی کنوینر اور سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 سے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے "مشن سیو کنٹینیویشن" سے رابطہ کیا اور ہم پر زور دیا کہ ہم ای وی ایم پر پابندی لگانے اور تمام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر واپس لانے کے لیے مہم شروع کریں۔ 05.

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image