NationalPosted at: Jun 1 2020 11:54PM پی پی ای کٹ کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کا الٹرا کلین آلہ
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک کی اہم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)نے پی پی ای کٹ، بجلی کے آلات اور کپڑوں وغیرہ کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے الٹراکلین نام کا آلہ تیار کیا ہے۔
ڈی آرڈی وکی یہاں واقع لیباریٹری انماس نے پرائیویٹ شعبہ کمپنی جیل کرافٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ مل کر یہ آلہ تیار کیاہے۔
یہ آلہ پوری طرح سے بین الاقوامی تکنالوجی مطابق ہے اور کئی طرح کے حفاظتی اقداما ت سے لیس ہے۔ اس آلہ کو الگ الگ سائز میں بنایا جائے گا۔
آلہ میں اوجونیٹ اسپیس تکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بجلی سے چلے گا او ر اس سے ماحولیات کو نقصان پہنچانے والاکسی قسم کا اخراج نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2250