image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:58 Hrs(IST)
Others

دریا کے پانی کے مکان میں گھس جانے کا خطرہ۔مکان خالی کرنے چندرابابو کو نوٹس جاری

دریا کے پانی کے مکان میں گھس جانے کا خطرہ۔مکان خالی کرنے چندرابابو کو نوٹس جاری

حیدرآباد،17اگست(یواین آئی)آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کو ان کے امراوتی میں دریائے کرشنا کے کنارے پر واقع سرکاری مکان کوخالی کرنے کے لئے تاڑے پلی گاوں کے تحصیل دار وی سرینواسلو نے نوٹس جاری کی ہے۔ وی سرینواسلو نے نائیڈو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دریا کے قریب واقع اپنے اس بنگلہ کو فوری خالی کردیں کیونکہ سیلاب کے پانی ان کے مکان میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔تحصیلدار نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ کیوزک پانی دریائے کرشنا کے بالائی ڈیمس سے چھوڑا جائے گا جس سے وجئے واڑہ کے پرکاشم بیریج میں سیلاب کی صورتحال رہے گی اور اس سے آپ کے مکان میں پانی کے داخل ہونے کا خطرہ ہے۔نائیڈو کے سیکوریٹی عہدیداروں نے یہ نوٹس حاصل کی اور ان کو اس تعلق سے اطلاع دے دی کیونکہ وہ گزشتہ ہفتہ سے حیدرآبادمیں واقع اپنے مکان میں ہیں۔تلگودیشم کے لیڈروں کا الزام ہے کہ اس بنگلہ کو فوری خالی کرنے کے لئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی مسلسل ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔عہدیداروں نے الزام لگایا کہ اس بنگلہ کا ایک حصہ دریا کے کنارے کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔دریائے کرشنا میں پانی کے مسلسل بہاو کے بعد پرکاشم بیریج میں پانی کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔یہ پانی نائیڈو کے مکان کے پچھلے حصہ کی سیڑھیوں تک جاپہنچا ہے۔انکے سیکوریٹی گارڈس نے ریت کے تھیلے اور پتھر وہاں رکھے تاکہ پانی کو مزید آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔تلگودیشم کے لیڈر ورلا رامیانے کہاکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ نائیڈو یہ مکان خالی کردیں۔جب تلگودیشم کے لیڈران نے سوال کیا کہ چندرابابو ہی کو کیوں اس خصوص میں نوٹس دی گئی ہے تو تحصیلدار سرینواسلو نے کہا کہ دیگر عمارتوں اور گیسٹ ہوزوں کو بھی نوٹس دی گئی ہے جو دریا کے کنارے بنائے گئے ہیں۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image