OthersPosted at: Aug 20 2019 8:23PM چھوٹا راجن اور دیگر پانچ ساتھیوں کو اقدام قتل کے الزام میں آٹھ سال کی جیل
ممبئی 20اگست(یواین آئی)ممبئی کی ایک خصوصی مکوکا کورٹ نے منگل کو مافیا ڈان راجندر نکالنے عرف چھوٹا راجن اور اس کے پانچ ساتھیوں کو 2012 میں ایک ہوٹل۔مالک کے اقدام۔قتل کے الزام میں آٹھ سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ہے،ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزر کرائم ایکٹ کے خصوصی جج اے ٹی وانکھیڈے نے انہیں اس معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے کہاکہ مکوکا ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت وہ اقدام قتل کے کیس میں اور سازش رچنے کے مجرم پائے گئے ہیں اوریہ جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں ان پر سزا کیساتھ پانچ لاکھ روپیے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
راجن کو اکتوبر 2015 می۔ انڈونیشیا سے ہندوستان لایا گیا تھا۔فی الحال تہاڑ جیل ،نئی دہلی میں قید ہے۔
ان کے ساتھ ہی تلوینرر سنگھ،سیلوین ڈنائیل،نتیانند نائیک،دلیپ اپادھیائے اور رہے تھنگپان جوسف عرف ستیش کالیا بھی شامل ہیں۔
اکتوبر 2012 میں ایک ہوٹل مالک بی آر شیٹی پر اندھیری میں فائرنگ کی گئی تھی جب وہ اپنے دوست سے ملاقات کے لیے جارہا تھا۔
ممبئی پولیس انسداد وصولی سیل نے تحقیقات کے بعد پایا کہ چھوٹا راجن۔نے اپنے معاون اور شارپ شوٹر ستیش کالیا کو گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔
ستیش کالیا معروف صحافی جے این ڈے کے قتل میں بھی ملوث ہے اور پولیس حراست میں تھا اور اس نے اپنے معاون سنگھ اور اپادھیے کو سازش پر عمل کرنے کی ہدایت دی اور شیٹی کی شناخت کے بعد اسے 3اکتوبر 2012 کو نشانہ بنا یا گیا ۔ شیٹی کو اوشیورہ کے ایک مال میں رات پونے دس بجے گولی ماردی گئی تھی۔
پولیس نے زخمی شیٹی کو کوکیلا بین اسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔
یواین آئی/اے اے اے