image
Friday, Apr 26 2024 | Time 13:10 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں بھیڑ کی پٹائی سے سے ایک اور مسلم مزدور کی موت

راجستھان میں بھیڑ کی پٹائی سے  سے ایک اور مسلم مزدور کی موت

جے پور،22فروری(یو این آئی)راجستھان کے جے پور میں وشوکرما انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے ایک مزدور کو بچہ چوری کرنے اور ایک چھوٹی بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کے شبہ میں بھیڑ نے وحشیانہ انداز میں پٹائی کی ، جس سے 25 سالہ شخص کی بدھ کے روز یعنی 21 فروری کو موت ہو گئی۔متوفی محمد فیصل صدیقی بنیادی طور پر اتر پردیش کے کانپور کا رہنے والا تھا۔خبرساں رساں ایجنسی ای این ایس کے مطابق بچی کے والد اسلم انصاری نے متوفی محمد فیصل صدیقی پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔ بچی کے والد نے کہا’’وہ اکثر میری بچی کے ساتھ رہتا تھا، ہم نے کبھی اس کی جانب سے کسی ناخوشگوار رویے کو نہیں دیکھا، اگر کچھ بھی غلط ہوتا تو میری بچی مجھے بتا چکی ہوتی۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ اس کا ارادہ میری بچی سے چھیڑ خانی کرنے کا تھا‘‘۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔گزشتہ 3 فروری کو ہونے والے اس واقعہ کے بعد بدھ کو صدیقی کا چھوٹا بھائی سیف کانپور سے جے پور پہنچا، اس نے الزام لگایا کہ جے پور کے سوامی مان سنگھ اسپتال کے ڈاکٹروں نے منگل (20 فروری) کو اس کے بھائی کی نازک حالت میں ہی اسے ڈسچارج کر دیا تھا۔اسپتال نے اس کےالزامات کو مسترد کردیا ہے۔
وشوکرما پولیس تھانے کے سب انسپکٹر مکٹ بہاری نے بتایا کہ دفعہ 308 کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتايا-’’ہم نے دو افراد کو اس معاملہ میں گرفتار کیا ہے- نشانت مودی اور مہندر۔ مہندر کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے‘‘۔پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون کی جانب سے صدیقی کے خلاف دفعہ 354 میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ صدیقی کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 فروری کی صبح جو چھوٹی بچی اس کے ساتھ تھی، وہ اس سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ چومو کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر دنیش شرما نےخاتون کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا’’جب عورت کا اس سے (صدیقی سے)) سامنا ہوا تو اس نے اس (عورت کو) دھکیل دیا اور بچی کے ساتھ خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا۔ اس کے بعد بھیڑ جمع ہو گئی‘‘۔
بچی کے والد مسٹر انصاری نے بتایا کہ وہ اور صدیقی چپل بنانے والے ٹھیکیداروں کے لئے کام کرتے تھے۔ وہ (صدیقی) اکثر ان کی ڈھائی سال کی بچی کو گھمانے لے جاتا تھا۔مسٹر انصاری نے بتایا کہ اس صبح بھی وہ پاس کی دکان میں بچی کو ساتھ لے گیا تھا۔ اسے پتہ چلا کہ صدیقی نے اس کی بچی کو سڑک پر چھوڑ دیا ہےاور بھیڑ اسے مار رہی ہے۔مسٹر انصاری نے بتايا- ’’میں فوری طور پر وہاں بھاگا اور دیکھا کہ بھیڑ صدیقی کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پیٹ رہی تھی۔ میں نے اپنی بچی کو لیا اور پولیس کو بلایا، جس نے صدیقی کو چھڑایا۔ وہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا۔
یو این آئی،اظ 0953

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image