image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:48 Hrs(IST)
Sports

بی ایس ایف ہاف میراتھن میں کالی داس اور سوریہ بنے ہندستانی چمپئن

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی طرف سے اپنے شہیدوں کی یاد میں اتوار کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد بی ایس ایف ہاف میراتھن میں کالی داس هراوے نے مرد زمرے میں اور ایل سوریا نے خواتین کی کلاس میں ہندستانی فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کالی داس نے ہندستانی فاتح ہونے کا اعزازحاصل کرنے کے لئے 63.27 منٹ کا وقت لیا۔
کالی داس کی کارکردگی شاندار تھی اور وہ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پر رہے۔
image