image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:48 Hrs(IST)
Sports

افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ کوالی فائر کے سپر سکس کے لیے اہل

بلاوایو، 13 مارچ ( یو این آئی ) افغانستان نے بہتر رن اوسط کی بنیاد پر آئی سی سی ورلڈ کپ کوالی فائر کے سپر سکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
سب سے زیادہ رن اوسط برقرار رکھنے کے لیے افغان ٹیم کو ہانگ کانگ کے خلاف نیپال کی جیت کی ضرورت تھی ۔

نیپا ل نے ہانگ کانگ کو ہرا کر جہاں ایک جانب افغانستان کو سپر سکس میں پہنچایا وہیں انٹرنیشنل درجہ حاصل کرنے کے اپنے امکانات بھی روشن رکھے۔
image