image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:33 Hrs(IST)
Sports

اینڈریو اسٹراس بھی ہنڈریڈ زبال ٹورنامنٹ کے حامی

لندن ، 23 اپریل (یو این آئی ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ ہنڈریڈ زبال ٹورنامنٹ ماؤں اور بچوں کو بھی گراؤنڈ میں کھینچ لائے گا۔

ہنڈریڈ زبال ٹورنامنٹ کے منصوبے کو پیش کرنے کے بعد برطانوی کرکٹ حکام اس کی اہمیت و افادیت کو بھرپور انداز میں پیش کر رہے ہیں،مختصر فارمیٹ کے نئے اچھوتے خیال کے ساتھ یہ ایونٹ 2020 میں انگلینڈ میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ گیم کے لیے محدود اوورز کے ایک نئے فارمیٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
image