image
Friday, Apr 26 2024 | Time 05:52 Hrs(IST)
Sports

زازئی ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بلے باز

شارجہ ، 15 اکتوبر (یو این آئی ) افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کے ایک میچ میں حضرت اللہ زازئی ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بلے باز بن گئے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر بلاخ لیجنڈز کے خلاف کابل زوانان کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ کی دوسری اننگز کے چوتھے ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دے کر 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔
چھ چھکے لگانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو ان سے سے قبل عظیم بلے بازوں یوراج سنگھ اور کرس گیل کے پاس ہے۔
image