image
Friday, Apr 26 2024 | Time 08:29 Hrs(IST)
Sports

گیل کی طوفانی سنچری پر رائے-روٹ کے سنچریوں نے پانی پھیرا

کنگسٹن اوول، 21 فروری (یو این آئی ) جیسن رائے (123) اور جو روٹ (102) کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑے اسکور والے پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے گیل کی 129 گیندوں پر تین چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے بنی 135 رنز کی طوفانی اننگز سے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 360 رن کا بڑا اسکور بنایا لیکن انگلینڈ نے جیسن کی 85 گیندوں میں 15 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 123 رنز کی اننگز اور روٹ کے 97 گیندوں میں نو چوکوں کی 102 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 48.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا کر دلچسپ جیت حاصل کر لی۔
جیسن کو ان کی شاندار سنچری کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
image