image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 00:37 Hrs(IST)
Sports

پرجنیش میامی اوپن کے اہم ڈرا میں پہنچے

میامی، 21 مارچ (یواین آئی) ہندوستان کے کوالیفائر پرجنیش گنیشورن نے آخری كواليفائنگ راؤنڈ میں برطانیہ کے وائلڈ کارڈ کھلاڑی جے کلارک کو ایک گھنٹے 30 منٹ میں 6-4، 6-4 سے شکست دے کر 8،359،455 ڈالر کے اے ٹی پی چیلنجرس 1000 میامی اوپن کے اہم ڈرا میں داخلہ حاصل کرلیا ۔

84 ویں رینکنگ کے پرجنیش نے کلارک کے خلاف سات ایس مارے اور دو بار حریف کھلاڑی کی سروس بریک کی۔
پرجنیش کا پہلے دور میں اسپین کے جوامے مونار سے مقابلہ ہوگا۔
image