image
Friday, Apr 26 2024 | Time 08:21 Hrs(IST)
Sports

گیل کی طوفانی اننگ سے پنجاب نے زبردست چیلنج دیا

جے پور، 25 مارچ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے آئی پی ایل 12 میں طوفانی ابتدا کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 79 رن بنائے جس کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں پیر کو چار وکٹ پر 184 رن کا قابل شاندار اسکور بنایا۔

گیل نے 47 گیندوں پر 79 رن میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ سرفراز خان نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 46 رن بنائے۔
سرفراز نے اننگ کی آخری گیند پر چھکا لگایا۔
image