image
Friday, Apr 26 2024 | Time 06:27 Hrs(IST)
Sports

خاتون عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جون سے فرانس میں

پیرس ، 20 اپریل ( یو این آئی ) آٹھواں خاتون ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ رواں سال 7 جون سے فرانس میں شروع ہو گا ۔

میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین خاتون فٹ بال ٹیمیں عالمی خطاب کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین،ا سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا، گروپ ڈی میں انگلینڈ،ا سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان، گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ جبکہ گروپ ایف میں دفاعی و عالمی چمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔
image