image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:01 Hrs(IST)
Sports

کشمیر: یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے چمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا

سری نگر، 21 جولائی (یو این آئی) یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اتوار کے روز ٹی آر سی گرائونڈ میں ویلی کرکٹ کلب کو 19 رنوں سے شکست دیکر چمپئنز ٹرافی 2019 کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا۔

چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا اور اس میں وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ویلی کرکٹ کلب نے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
image