image
Friday, Apr 26 2024 | Time 05:46 Hrs(IST)
Sports

افغانستان سبرتو کپ کے کوارٹر فائنل میں

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) علی سینا حسین اور فردوس حیدر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت افغانستان اسکول نے مہاراشٹر ہائی اسکول اینڈ کالج کو اتوار کو 9-0 سے شکست دے کر سبرتو کپ انڈر -14 فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پول بی میں افغانستان کی جانب سے علی حسین نے چھٹے، 31 ویں اور 34 ویں منٹ میں اور فردوس حیدر نے 18 ویں، 33 ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ حفیظ اللہ عبداللہ نے 14 ویں، رحمان حامد نے 16 ویں اور فرحت اللہ مختاری نے 36 ویں منٹ میں گول کئے۔

پول ڈی میں مغربی بنگال کے اشوك نگر اسکول نے ایئر فورس اسکول کو 5-0 سے شکست دی۔
image