image
Friday, Apr 26 2024 | Time 23:00 Hrs(IST)
Sports

اڈیشہ پر شاندار جیت سے دہلی سپر لیگ میں

سورت، 18 نومبر (یواین آئی) تجربہ کار سلامی بلے باز شکھر دھون کی 35 رنز کی شاندار اننگز اور للت یادو (ناٹ آوٹ 16 رن اور 10 رن پر تین وکٹ) کی آل راونڈ کارکردگی سے دہلی نے اڈیشہ کو پیر کے روز 20 رن سے شکست دے کر گروپ ای سے سید مشتاق علی ٹرافی ٹی -20 ٹورنامنٹ کے سپر لیگ دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔

دہلی نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 149 رنز بنانے کے بعد اڈیشہ کو 18.1 اوور میں 129 رن پر سمیٹ دیا۔
دہلی کی سات میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے اور وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ کر سپر لیگ میں پہنچ گیا۔
image