image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 03:31 Hrs(IST)
Sports

ایشیائی پیدل چال چمپئن شپ کے لئے 13 رکنی ہندستانی ٹیم

نئی دہلی 17 فروری (یو این آئی) ہندستانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے جاپان کے نومي میں 25 مارچ کو ہونے والی ایشیائی 20 کلومیٹر پیدل چال چمپئن شپ کے لئے 13 رکنی ہندستانی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے رانچی میں 15 اور 16 فروری کو 7 ویں قومی پیدل چال چمپئن شپ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کو منتخب کیا ہے۔
ٹیم میں عرفان کیٹی بھی شامل ہیں جو ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔
image