image
Friday, Apr 26 2024 | Time 12:37 Hrs(IST)
Sports

کورونا کے سبب ٹوٹا نیسیر کا كاؤنٹی معاہدہ

لندن، 07 اپریل (یو این آئی ) سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب نے اپنے آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل نیسیر کا اس سال کا گھریلو سیزن کا معاہدہ توڑ دیا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نیسیر اس طرح پہلے ایسے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جن کا انگلینڈ میں کورونا وائرس سے پیدا حالات کی وجہ سے معاہدہ ٹوٹا ہے۔
30 سالہ نیسیر کا سرے کے ساتھ جولائی کے آخر تک معاہدہ تھا۔
image